تحریک انصاف کا اجلاس؛ قومی اسمبلی میں تیر کا جواب توپ سے دینے کا فیصلہ

آئی این پی / این این آئی  منگل 28 جولائی 2015
تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی دھرنے کے دوران لی گئی تنخواہیں بھی واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔فوٹو : این این آئی

تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی دھرنے کے دوران لی گئی تنخواہیں بھی واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔فوٹو : این این آئی

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی میں تیر کا جواب توپ سے دینے اور دھرنے کے دوران لی گئی تنخواہیں واپس کرنیکا فیصلہ کرلیا گیا۔

پیر کو تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی میں حکومتی وزرا کی طرف سے چلائے گئے کسی بھی تیر کا جواب توپ سے دیا جائیگا، تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی دھرنے کے دوران لی گئی تنخواہیں بھی واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔