دورہ کینیا کے دوران امریکی صدر اوباما نے رقص کرکے سب کو حیران کردیا

آن لائن  منگل 28 جولائی 2015
پاپ اسٹار گروپ نے گانا گایا تو امریکا اورکینیا کے صدور سمیت کئی افراد خود کو روک نہ پائے۔ فوٹو: فائل

پاپ اسٹار گروپ نے گانا گایا تو امریکا اورکینیا کے صدور سمیت کئی افراد خود کو روک نہ پائے۔ فوٹو: فائل

نیروبی: امریکی صدربارک اوباما نے دورہ کینیا کے دوران صدارتی عشائیے میں رقص کرکے سب کو حیران کر دیا۔

امریکی صدر بارک اوباما کے اعزاز میں کینیا کے صدر یوہرو کنیاٹا نے عشائیہ دیا جس میں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سمیت پاپ اسٹار گروپ سوتی سول کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

عشائیے کے دوران سوتی سول گروپ نے گانا گایا تو امریکا اورکینیا کے صدور سمیت کئی افراد خود کو روک نہ پائے اور مدھر گانے پر رقص کرنے لگے۔ یہ مناظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔