ڈیرہ غازی خان میں ٹریلر کی مسافر وین کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 28 جولائی 2015
جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی ہیں فوٹو: فائل

جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی ہیں فوٹو: فائل

ڈیرہ غازی خان: ملتان سے جانے والی مسافر وین کو ٹریلر کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہوگئے۔

ملتان سے ڈیرہ غازی کان جانے والی مسافر وین کو پل ڈاٹ کے مقام پر پیچھے سے آنے والے ٹریلر نے ٹکر ماردی۔ حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت فہیم، محمد ساول اور مسعود کے ناموں ہوئی ہے، جن میں سے فہیم اور ساول سگے بھائی ہیں۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔