- نکاح نامے میں کوئی ابہام یا شک ہوا تو اس فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کا سوچنے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
پارلیمانی جماعتوں نے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے پر اعتماد کا اظہارکردیا، پرویز رشید
اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پارلیمانی رہنماؤں نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا وزیراعظم ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں تحریک انصاف کے پارلیمنٹ سے استعفوں اور جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران تمام سیاسی جماعتوں نے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا جب کہ اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) اور ایم کیو ایم کی جانب سے تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کی جو تحاریک جمع کروائیں اس حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ تبادلہ خیال کیا گیا اور تمام جماعتوں نے اس حوالے سے اپنے اپنے موقف کے حوالے سے آئینی اور سیاسی نکات پیش کئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے تمام پارلیمانی رہنماؤں کا موقف سننے کے بعد ایم کیو ایم اور جے یو آئی (ف) کے رہنماؤں سے تحریک انصاف کے خلاف تحاریک واپس لینے کا کہا جس پر دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنی اپنی جماعتوں سے مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے وزراء کو ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ دونوں جماعتوں سے روابط میں رہیں اور انھیں اپنی تحاریک واپس لینے کے لئے آمادہ کرنے کی کوشش کریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔