رنبیراور کنگنا سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں جلوہ گرہوں گے

ویب ڈیسک  بدھ 29 جولائی 2015
سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کی اہلیہ کے کردار کے لیے دپیکاپڈوکون کا نام بھی سامنے آیا تھا،فائل:فوٹو

سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کی اہلیہ کے کردار کے لیے دپیکاپڈوکون کا نام بھی سامنے آیا تھا،فائل:فوٹو

ممبئی: بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور کوئین کنگنا رناوت سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

گزشتہ دنوں بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا تھا جب کہ فلم کے مرکزی کردار کے لیے انہوں نے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کا انتخاب کرلیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت کی رنبیر کپور کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش جلد ہی پوری ہونے والی ہے  کیوں کہ کنگنا رناوت سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کی اہلیہ منایتا دت کا کردار اداکرتے نظر آئیں گی جب کہ فلم میں سنجے دت کا کردار رنبیر کپور نبھائیں گے۔

واضح رہے کہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کی اہلیہ کے کردار کے لیے دپیکاپڈوکون کا نام بھی سامنے آیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔