کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی، 6 ملزمان ہلاک

ویب ڈیسک  جمعرات 30 جولائی 2015
نیپئر کے علاقے میں پولیس مقابلے میں گینگ وار کا ملزم ہلاک ہوگیا، پولیس

نیپئر کے علاقے میں پولیس مقابلے میں گینگ وار کا ملزم ہلاک ہوگیا، پولیس

 کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے میں 6 ملزمان ہلاک ہوگئے جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور گینگ وار سے تھا۔

ایس ایس پی ویسٹ ظفر مہیسر کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے ضیا کالونی میں پولیس کا ناکہ لگا ہوا تھا کہ اس دوران پولیس اہلکاروں نے ایک کار کو رکنے کا اشارہ کیا تو اس میں سوار دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور سوات سے ہے۔

پولیس کےمطابق ملزمان ایس ایچ او مومن آباد پر حملے سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے ان کے قبضے سے چھینی ہوئی گاڑی برآمد کی گئی ہے جب کہ گاڑی سے دستی بم اور بال بم بھی ملے ہیں۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے نیپئر میں بھی مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔ ایس پی ذیشان صدیقی کے مطابق ہلاک ملزما کا تعلق گینگ وار سے ہے اور اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔