سونے کی قیمت300 روپے کے اضافے سے 44ہزار300 روپے تولہ ہوگئی

بزنس رپورٹر  جمعرات 30 جولائی 2015
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے620 اوردس گرام531.42 روپے پرمستحکم رہی۔فوٹو: فائل

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے620 اوردس گرام531.42 روپے پرمستحکم رہی۔فوٹو: فائل

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت3 ڈالر کے اضافے سے 1096 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب300 روپے اور257 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر44300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر37971 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے620 اوردس گرام531.42 روپے پرمستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔