غازی رشید قتل کیس؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری کالعدم کر دیے

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 30 جولائی 2015
جسٹس عامر فاروق نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر27 جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ ۔فوٹو فائل

جسٹس عامر فاروق نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر27 جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ ۔فوٹو فائل

 اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویزمشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو ہدایت کی ہے کہ میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کا دوبارہ فیصلہ کیا جائے۔

ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے عدم حاضری پر سابق صدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جسے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا، جسٹس عامر فاروق نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر27 جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔