عالمی بینک متاثرین ضرب عضب کے لیے7.5کروڑڈالرگرانٹ دے گا

آئی این پی  جمعرات 30 جولائی 2015
 وزارت خزانہ کودوسرے ترقیاتی پالیسی قرضہ پروگرام کیلیے عالمی بینک کے ماہرین کومعیشت پرتفصیلی بریفنگ دیناہوگی۔ فوٹو: فائل

وزارت خزانہ کودوسرے ترقیاتی پالیسی قرضہ پروگرام کیلیے عالمی بینک کے ماہرین کومعیشت پرتفصیلی بریفنگ دیناہوگی۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: عالمی بینک آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کے لیے اگست میں ساڑھے سات کروڑدالرگرانٹ فراہم کرے گاجبکہ پاکستان کیلئے اربوں ڈالر کے دوسرے ترقیاتی پالیسی قرضہ پروگرام کی منظوری کاعندیہ بھی دیدیاہے۔

بدھ کے روزعالمی بینک کی ڈائریکٹر کرسٹیناکاہکونن نے وزیرخزانہ اسحق ڈارسے ملاقات کرکے آئی ایم ایف کے ساتھ مسلسل سات جائزہ مذاکرات اورعالمی بینک جانب سے منظورکیاجانے والاپہلا11ارب ڈالرکاترقیاتی پالیسی قرضہ پروگرام کامیابی سے مکمل کرنے کی مبارکباددی۔

انہوں نے کہاعالمی بینک پاکستان کیلئے دوسرے ترقیاتی پالیسی قرضہ پروگرام پرغورکررہاہے۔ انھوں نے موجودہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پراعتمادکااظہارکیااورکہا وزارت خزانہ کودوسرے ترقیاتی پالیسی قرضہ پروگرام کیلیے عالمی بینک کے ماہرین کومعیشت پرتفصیلی بریفنگ دیناہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔