خیبر پختونخوا میں 353پولنگ اسٹیشنوں پرفوج کی زیرنگرانی ری پولنگ آج ہوگی

نمائندہ ایکسپریس / خبر ایجنسیاں  جمعرات 30 جولائی 2015
 پاک فوج کے اہلکار پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تعینات ہونگے۔ فوٹو: فائل

پاک فوج کے اہلکار پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تعینات ہونگے۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد / پشاور: خیبر پختونخوامیں بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور بے ضا بطگیوں کی شکایات پرالیکشن کمیشن کی جانب سے دیے گئے فیصلے کے مطابق 353 پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ آج(جمعرات کو) فوج کی نگرانی میں ہو گی۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ کے پی کیساتھ مشاورت کے بعد ان پولنگ اسٹیشنوں پر فوج کی نگرانی میں انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور پاک فوج کے اہلکار پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تعینات ہونگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔