- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
حیران ہوں کہ بالی ووڈ میں 25 برس کیسے گزار لئے، جوہی چاولہ
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ کہتی ہیں کہ وہ 25 سال سے بھارتی فلم نگری سے منسلک ہیں جس پر انہیں حیرت ہوتی ہے کہ وہ بالی ووڈ میں اتنا عرصہ کیسے ٹک گئیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو اںٹرویو میں جوہی چاولہ کا کہنا تھا کہ انہیں بالی ووڈ میں 25 برس ہوگئے ہیں، اس دوران انہوں نے ہر قسم کے کردار کئے لیکن آج حیرت ہوتی ہے کہ وہ اب تک یہاں کیسے ٹکی ہوئی ہیں۔ 25 برس قبل انہوں نے اس کا تصور بھی نہیں کیا تھا، کیریئر کے اس مقام پر آنے کے بعد اب وہ وہی فلم کرتی ہیں جس کا کردار انہیں بہت متاثر کرتا ہے۔
جوہی چاولہ کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی فلم سلطنت تھی جس میں سنی دیول، دھرمیندر، شری دیوی اور امریش پوری جیسے اداکار جلوہ گر تھے لیکن یہ فلم نہیں چلی۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی انہیں ’’قیامت سے قیامت تک‘‘ کی پیشکش ہوئی، فلم کی پیشکش قبول کرنے پر ان کے دوستوں نے انہیں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مشورہ دیا کیونکہ فلم کے پروڈیوسر ناصر حسین کی فلمیں ان دنوں سینما گھروں میں ناکام ہی ہورہی تھیں اور اس فلم میں ہیرو بھی ایک نیا اداکار تھا۔ ’’سلطنت‘‘ فلاپ ہوگئی اور ’’قیامت سے قیامت تک‘‘ آج سب کو یاد ہے جب کہ کل کا نیا اداکار آج بالی ووڈ کا مسٹر پرفیکشنسٹ کہلاتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔