پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 33 پیسے فی لیٹر تک کمی کی امکان

 جمعرات 30 جولائی 2015
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے33 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے33 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: اوگرا نے یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کوارسال کردی ہے جس میں پیٹرول  2 روپے 69 پیسے فی لیٹرسستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث اوگرا نے مقامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لئے سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 69 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 48 پیسے کمی کی تجویز کی ہے۔ ہائی اوکٹین کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹرکمی کی تجویز کی گئی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے33 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز کی گئی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔