کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں کی تعطیلات 11اگست تک بڑھا دی گئیں

ویب ڈیسک  جمعرات 30 جولائی 2015
 وزیراعلیٰ سندھ نے تعطیلات میں توسیع کی منظوری دے دی، فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ سندھ نے تعطیلات میں توسیع کی منظوری دے دی، فوٹو:فائل

 کراچی: سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں اسکول و کالجز کے لیے موسم گرما کی تعطیلات میں 7 دن کی توسیع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے میں موسم گرما کی تعطیلات میں 7 دن کی توسیع کردی ہے جس کے تحت اسکول و کالجز اب 11 اگست سے کھلیں گے۔ سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے تعطیلات میں توسیع کی منظوری دے دی ہے اور اس کا نوٹی فکیشن کل جاری کیا جائے گا۔

سیکریٹری تعلیم کے مطابق تعطیلات میں اضافہ ممکنہ بارشوں اور سیلاب کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔