ساڑھی، برصغیر کی ثقافت کی عکاس

محمد جاوید یوسف / قیصر افتخار  اتوار 2 اگست 2015
برصغیرمیں بسنے والی خواتین کی بڑی تعداد موسم کی مناسبت سے ہلکے اورشوخ رنگوں کا انتخاب کرتی ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

برصغیرمیں بسنے والی خواتین کی بڑی تعداد موسم کی مناسبت سے ہلکے اورشوخ رنگوں کا انتخاب کرتی ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

برصغیرمیں بسنے والی خواتین کی بڑی تعداد موسم کی مناسبت سے ہلکے اورشوخ رنگوں کا انتخاب کرتی ہیں۔ شادی بیاہ کی تقریبات ہوں یا کوئی پارٹی، ساڑھی اب خواتین کی اولین ترجیح بن چکی ہے۔

ویسے تو ہندوستان اور پاکستان میں ساڑھی کو ایک خاص مقام حاصل ہے لیکن مغربی ملبوسات کی آمد کے بعد ان روایتی ملبوسات کے استعمال میں کمی دکھائی دینے لگی ۔ مگر ہمارے ملک کے معروف ڈیزائنرز نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ ساڑھی جیسے خوبصورت لباس کو نوجوان نسل میں کچھ اس انداز سے متعارف کروایا ہے کہ اب شادی بیاہ ہو یا کوئی پارٹی تمام عمر کی خواتین ساڑھی پہنے دکھائی دیتی ہیں۔

ایک طرف تو اس لباس سے شخصیت پُرکشش دکھائی دیتی ہے تودوسری جانب ساڑھی کے رنگ کی مناسبت سے جیولری، جوتوں کا انتخاب فیشن کے تمام تقاضوں کو پورا کرتا ہے۔ ’ایکسپریس میگزین‘ کیلئے کئے جانے والے فوٹوشوٹ میں فلمسٹار ثناء ساڑھیوں کے مختلف ڈیزائن متعارف کروا رہی ہیں جوموسم برسات میں منعقد کی جانے والی تقریبات میں خواتین کی پسند بن چکے ہیں۔

ثناء کہتی ہیں کہ ساڑھی جہاں فیشن کے تمام تقاضوں کو پورا کرتی ہے، وہیں اس خطے کی ثقافت کی بھی بہترین عکاس ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔