شاہد آفریدی نے آج جو چاہا انہیں مل گیا

ویب ڈیسک  جمعرات 30 جولائی 2015
ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی نے میچ سے قبل ٹاس جیتنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، فوٹو فائل

ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی نے میچ سے قبل ٹاس جیتنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، فوٹو فائل

کولمبو: پاکستان کے ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی نے پہلا میچ شروع ہونے سے قبل ٹاس جیتنے اور 175 رنز بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی یہ دونوں ہی خواہشیں پوری ہوگئیں۔

شاہد آفریدی نے میچ سے قبل پریس کانفرنس میں اس خواہش کا اظہار کیا کہ اگر وہ ٹاس جیت گئے اورپاکستان پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 175 رنز بنالے تو پاکستان میچ جیت جائے گا اور پھر دلچسپ بات یہ ہوئی کہ پاکستان نے نہ صرف ٹاس جیتا بلکہ بلے بازوں نے ایسا ہی کردکھایا اور پاکستان نے 175 رنز کا ہدف اسکور بورڈ پر سجادیا۔

شاہد آفریدی کی دونوں خواہشات آج رنگ لے آئیں اور پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پچھاڑ دیا ۔ میچ کی ایک اور دلچسپ بات یہ تھی کہ شعیب ملک، عمر اکمل اور احمد شہزاد نے 46، 46 رنز کی اننگرز کھیلی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔