بھارتی سیکیورٹی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ، آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک  جمعرات 30 جولائی 2015
پنجاب رینجرز نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے بھارتی توپوں کو خاموش کردیا، آئی ایس پی آر

پنجاب رینجرز نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے بھارتی توپوں کو خاموش کردیا، آئی ایس پی آر

مظفر آباد: بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بٹل سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تاہم پنجاب رینجرز کی جانب سے بھر پور جوابی کارروائی پر بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پونچھ بٹل سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی تاہم پنجاب رینجرز نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے بھارتی توپوں کو خاموش کردیا۔ بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے علاقہ مکینوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔