اسرائیل میں سعودی گاڑی کی موجودگی نے انٹرنیٹ پرتہلکہ مچادیا

آئی این پی  جمعـء 31 جولائی 2015
گاڑی کا مالک ایک امریکی شہری ہے جو لاعلمی میں سعودی نمبر پلیٹ والی گاڑی استعمال کرتا رہا:فوٹو : فائل

گاڑی کا مالک ایک امریکی شہری ہے جو لاعلمی میں سعودی نمبر پلیٹ والی گاڑی استعمال کرتا رہا:فوٹو : فائل

جدہ: سعودی نمبر پلیٹ کے ساتھ مرسڈیز گاڑی اسرائیل کی سڑکوں پر دیکھی گئی جس نے اسرائیل میں انٹرنیٹ پرتہلکہ مچادیا۔

اسرائیل میں دیکھی جانے والی سعودی گاڑی کی ایک تصویر نے سوشل میڈیا پرتہلکہ مچادیا، سعودی عرب اور اسرائیل کے آپس میں تعلقات ہی نہیں ہیں تو سعودی شہری یہاں کیا کررہاہے۔ سونے پرسہاگہ یہ کہ گاڑی پر اسرائیل میں بھی سعودی نمبر پلیٹ لگی ہے لیکن جب حکام کے علم میں یہ بات آئی تو انھوں نے معاملے کی تحقیقات کے بعد یہ معمہ حل کردیا کہ گاڑی کا مالک ایک امریکی شہری ہے جو لاعلمی میں سعودی نمبر پلیٹ والی گاڑی استعمال کرتا رہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔