سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان تمام ریکارڈز توڑنے کے قریب

ویب ڈیسک  جمعـء 31 جولائی 2015
سلمان خان کی فلم صرف بھارت میں اب تک 368 اور بیرون ممالک میں 127 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔ فوٹو: فائل

سلمان خان کی فلم صرف بھارت میں اب تک 368 اور بیرون ممالک میں 127 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔ فوٹو: فائل

ممبئی: کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی بالی ووڈ فلم “بجرنگی بھائی جان” 500 کروڑ کا بزنس کرنے کے قریب پہنچ چکی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں دبنگ خان کی فلم بجرنگی بھائی جان فلم انڈسٹری میں نئے ریکارڈز بنانے کی جانب تیزی سے گامزن ہے، کبیرخان کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم صرف بھارت میں اب تک 368 کروڑ روپے کا بزنس کرچکی ہے جب کہ بیرون ممالک میں اس فلم نے اب تک 127 کروڑکمائے ہیں جس کی کامیابی کا سفرتاحال جاری ہے۔

فلموں کی کامیابی و ناکامی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ بجرنگی بھائی جان آج 500 کروڑ کے کلب میں داخل ہو جائے گی جو بالی ووڈ میں ایک نیا ریکارڈ بن جائے گا جب کہ اس سے قبل عامر خان کی فلم “پی کے” ملکی و غیر ملکی سطح پر 700 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ فلم بجرنگی بھائی جان 18 جولائی کو ریلیزہوئی تھی جو نہ صرف بھارت میں بلکہ بیرون ممالک میں خوب پسند کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔