- بلدیہ عظمیٰ کراچی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو کچلنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
بھارت کو بتا دیا کہ جارحیت اور دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں، سرتاج عزیز
اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ بھارت کے تمام تر الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں اور نئی دلی پر واضح کردیا ہے کہ ان کی جارحیت اور دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارت کی مداخلت کے ٹھوس شواہد موجود ہیں اور پاکستان کے اندورنی معاملات میں مداخلت پر بھارت سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں اور بھارت پر واضح کردیا ہے کہ ان کی جارحیت اور دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان میں ’را‘ کی مداخلت کا معاملہ بھارت اور دیگر ممالک کے سامنے بھی اٹھایا ہے ا ور وزیراعظم نواز شریف بھارتی مداخلت کا معاملہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی اٹھائیں گے، اس کے علاوہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی مداخلت کا معاملہ سلامتی کے اجلاس کے دوران بھی اٹھاجائے گا۔
دوسری جانب قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ طالبان نے پہلی بار افغان حکومت کو فریق تسلیم کیا ہے جب کہ افغان امن مذاکرات منسوخ نہیں بلکہ ملا عمر کی موت کی خبر کے بعد طالبان کی درخواست پر ملتوی ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملا عمر کی افغانستان میں تدفین کی تصدیق بھی ہوگئی ہے تاہم ان کی موت کہاں اور کیسے واقع ہوئی اس کی تصدیق تاحال نہ ہوسکی ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔