قومی اتفاق رائے کیلئے پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک واپس لی جائے، وزیراعظم

ویب ڈیسک  جمعـء 31 جولائی 2015
ملک کے مفاد میں تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، وزیراعظم فوٹو: فائل

ملک کے مفاد میں تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، وزیراعظم فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ وسیع تر قومی اتفاق رائے کے لئے تحریک انصاف کے اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک واپس لی جائے۔

اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی جس میں انہوں نے تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کے حوالے سے پارٹی میں ہونے والی مشاورت سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت پی ٹی آئی ارکان کی رکنیت ختم ہوچکی، معاملے کا آئین کے اندررہتے ہوئے حل نکالا جائے۔

دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کے مفاد میں تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں لہذا وسیع تر قومی اتفاق کے لئے پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق تحریک واپس لی جائیں۔

واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام اورایم کیو ایم کی جانب سے قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے لئے تحاریک جمع کرائی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔