سوئس ٹینس؛ اعصام الحق کی سیمی فائنل میں رسائی

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 1 اگست 2015
 فائنل میں رسائی کیلیے اعصام کو اسپینش جوڑی مارسیل گرینولرز اور مارک لوپز کا چیلنج درپیش ہوگا۔ فوٹو: فائل

فائنل میں رسائی کیلیے اعصام کو اسپینش جوڑی مارسیل گرینولرز اور مارک لوپز کا چیلنج درپیش ہوگا۔ فوٹو: فائل

گسٹاڈ / سوئیڈن: پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے سوئس مینز ٹینس کے ڈبلز سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

آسٹرین پلیئر اولیور ماریچ کے ہمراہ جوڑی بنانے والے اعصام نے کوارٹر فائنل میں سوئٹرزلینڈ کے ہنری لیکوسین اورلوکا میرگیرولی کو 6-3 اور6-4 سے ہرادیا، فائنل میں رسائی کیلیے اعصام کو اسپینش جوڑی مارسیل گرینولرز اور مارک لوپز کا چیلنج درپیش ہوگا۔سوئس مینز ٹینس کے راؤنڈ8 میں سیکنڈ سیڈ فلکیانو لوپز نے سانتیاگو گیرالڈو کو ہرادیا، تھامس بیلوسی نے پبلو الیجاندرو کا قصہ تمام کیا جبکہ ڈومنیک تھیم نے پبلو کارینو بسٹا کو ٹھکانے لگادیا۔

دوسری جانب ٹاپ سیڈ رافیل نڈال نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی،انھوں نے کوارٹر فائنل میں پبلو چیواس کو مات دی، سیمون بولیلی کے واک اوور دینے پرآندریس سیپی نے فائنل فور میں جگہ بنالی، فابیو فوگنینی نے آلجیز بیدینی کوزیر کیا جبکہ لوکاس پاؤلی نے بینوئٹ پائر کو  قابو کیا۔

ادھرباکو ویمنز ٹینس کے کوارٹر فائنلز میں کیرن کینپ نے الیگزینڈرا پانووا کو زیر کرلیا، پیٹریشا ٹیگ نے ڈونا ویسک کی کہانی ختم کردی، مارگریٹا گیسپریان نے ایوگینیا روڈینا کو اور اناستاسیا پاولیچنکووا نے کرسٹن فلپکنز کو مات دے دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔