الیکشن کمیشن سے استعفے کا مطالبہ غیر آئینی ہے،اسحق ڈار

اے پی پی  ہفتہ 1 اگست 2015
ضرورت پڑی تو وزیراعظم کی عمران خان سے ملاقات ہو سکتی ہے،وفاقی وزیر خزانہ   فوٹو : پی آئی ڈی

ضرورت پڑی تو وزیراعظم کی عمران خان سے ملاقات ہو سکتی ہے،وفاقی وزیر خزانہ فوٹو : پی آئی ڈی

 اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹراسحق ڈارنے الیکشن کمیشن سے استعفے کے مطالبے کوغیرآئینی قرار دے دیا ہے۔

جمعرات کوایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ  تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کا یہ مطالبہ غیرآئینی ہے۔ ملک و قوم کی بہتری کی خاطر ہمیں اپنے ماضی کو بھلا کر آگے بڑھنا چاہیے تاکہ ملک ترقی کرے،پاکستان کی بہتری کے لیے ہمیں آگے بڑھنا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ ضرورت پڑی تو وزیراعظم کی عمران خان سے ملاقات ہو سکتی ہے کیونکہ ملک کی بہتری کے لیے وزیراعظم کسی سے بھی مل سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگلے چند مہینوں میں انتخابی اصلاحات مکمل کر لیں گے اس پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین رکن ہیں، انھیں قومی اسمبلی میں آنا چاہیے، تحریک انصاف کوقومی اسمبلی میں کردار ادا کرنا ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔