اگلے برس دنیا کی 2 بڑی فائٹس لڑنا اور جیتنا چاہتا ہوں، عامر خان

ویب ڈیسک  ہفتہ 1 اگست 2015

لاہور: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کاکہنا ہے کہ اگلے برس دنیا کی 2 بڑی فائٹس لڑنا اور جیتنا چاہتا ہوں۔

لاہور میں داتا دربار پر حاضری کے موقع پر عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہمیشہ بہت عزت ملتی ہے، یہاں باکسنگ کے حوالے سے بہت ٹیلنٹ موجود ہے، اچھے کھلاڑی پیدا ہو سکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ فلائڈ مے ویدر ہو یا کوئی اور کسی سے نہیں ڈرتا، اگلے برس دنیا کی 2 بڑی فائٹس لڑنا اور جیتنا چاہتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ اللہ کا فضل ہے مسلمان ہوں اسی لئے داڑھی رکھی ہے، کوشش ہے کہ زندگی اسلامی اصولوں کے مطابق گزاروں

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔