بھارت کی جانب سے سیالکوٹ کے بجوات سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولا باری

ویب ڈیسک  ہفتہ 1 اگست 2015
پنجاب رینجرز کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ فوٹو; فائل

پنجاب رینجرز کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ فوٹو; فائل

سیالکوٹ: بھارت کی جانب سے ایک بار پھر ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولا باری کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے سیالکوٹ کے بجوات سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی اور مارٹر گولے بھی فائر کئے گئے، وقفے وفقے سے بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ اور گولا باری کا سلسلہ جاری ہے تاہم پنجاب رینجرز کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس بھارت کی جانب سے 35 سے زائد بار کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے جس میں متعدد پاکستانی شہید اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔