میرے کامیاب کیرئیر کے پیچھے شاہ رخ اورعامر خان ہیں، رانی مکھرجی

ویب ڈیسک  ہفتہ 1 اگست 2015

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کا کہنا ہے کہ ان کے کامیاب کرئیر کے پیچھے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ اورمسٹر پرفیکٹ عامر خان ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتےہوئے کہا کہ ان کے کامیاب کرئیر کے پیچھے ان کے شوہر اور یش راج فلمز کے سربراہ ادیتیا چوپڑا، شاہ رخ خان اورعامر خان ہیں جنہوں نے”غلام” کے لیے مہیش بھٹ اور وکرم بھٹ سے ان کے لئے سفارش کی تھی، اس کے ساتھ ساتھ  وہ کرن جوہر کے بھی شکر گزارہیں جنہوں نے “کچھ کچھ ہوتا ہے” جیسی کامیاب ترین فلم میں کاسٹ کئے جانے سے پہلے انہیں وزن کم کرنے کا مشورہ دیا تھا، اوراس میں فلم میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا.

رانی مکھرجی کا کہنا تھا کہ وہ وہمی نہیں ہیں بلکہ ان کے لئے یہ اہم ہے کہ مداح انہی کس انداز میں دیکھنا چاہتے۔ وہ 37 برس کی ہوچکی ہیں اب اس عمر میں 20 سالہ دوشیزہ کے کردارادا نہیں کرتی،ان کی نظرمیں یہ شرمناک ہے۔ اسی لئے شادی کرکے اور کوئی کام نہ کرکے بہت اچھا وقت گزار رہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔