مزاحیہ اداکار فرید خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

ویب ڈیسک  ہفتہ 1 اگست 2015
فرید خان نے 40 برس تک تھیٹر کی دنیا میں اپنی فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ فوٹو: فائل

فرید خان نے 40 برس تک تھیٹر کی دنیا میں اپنی فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ فوٹو: فائل

 کراچی: پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکار فرید خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فرید خان طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ روز ان کی حالت خراب ہونے کے باعث انھیں ایک نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا اور ان کی حالت سنبھل گئی تھی لیکن آج صبح ان کا انتقال ہو گیا۔ ان کے بیٹے کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ان کے جبڑے کے بھی 2 آپریشن ہو چکے تھے۔

واضح رہے کہ فرید خان کا شمار پاکستان کے نامور کامیڈین میں ہوتا تھا اور انھوں نے 40 برس تک تھیٹر کی دنیا میں اپنی فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور اپنے برجستہ جملوں سے حاضرین کو محظوظ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔