نوازالدین نے فلم’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کے لیے اپنے معاوضے میں خاطر خواہ کمی کی

ویب ڈیسک  ہفتہ 1 اگست 2015
فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ میں اداکار نواز الدین صدیقی نے پاکستانی رپورٹر کا کردار ادا کیا ہے، فوٹو:فائل

فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ میں اداکار نواز الدین صدیقی نے پاکستانی رپورٹر کا کردار ادا کیا ہے، فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ  کے وراسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی نے سلمان خان کے ساتھ فلم ’’بجرنگی بھائی جان ‘‘ میں کام کرنے کے لیے اپنے معاوضے میں خاطر خواہ کمی کی۔

بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ میں پاکستانی رپورٹر کا کردار اداکار نواز الدین صدیقی نے ادا کیا جسے شائقین نے بے حد پسند کیا جب کہ اس کردار کی بدولت پاکستانی رپورٹر چاند نواب بھی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نواز الدین بھی سلمان خان کے مداح ہیں انہوں نے فلم میں دبنگ خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے اپنے معاوضے میں خاطر خواہ کمی کی اور جہاں وہ ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 3 سے 5 کروڑ وصول کرتے ہیں وہیں انہوں نے اپنے پسندیدہ اداکار کے ساتھ کام کرنے کے لیے ہدایت کار کبیر خان سے صرف 75 لاکھ روپے لیے۔

واضح رہے کہ فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ باکس آفس پر بزنسن کے  ریکارڈ توڑتے ہوئے سب سے زیادہ بزنس کرنے والی دوسری فلم بن گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔