امیتابھ بچن نے کنگنا رناوت کو بہترین اداکارہ قرار دے دیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 1 اگست 2015
بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن ان دنوں اداکارہ کنگنا رناوت اور نامور ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی کے ساتھ ایک اشتہار میں کام کررہے ہیں،فوٹو:فائل

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن ان دنوں اداکارہ کنگنا رناوت اور نامور ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی کے ساتھ ایک اشتہار میں کام کررہے ہیں،فوٹو:فائل

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے بالی ووڈ کی کوئین کنگنا رناوت کو بہترین اور باصلاحیت اداکارہ قرار دیا ہے۔

بالی ووڈ میں اپنی جاندار اداکاری کے حوالے سے مشہور اداکارہ کنگنا رناوت کا ستارہ ان دنوں عروج پر ہےان کی فلم ’’کوئین‘‘اور’’تنو ویڈز منو ریٹرن‘‘ کی کامیابیوں نے انہیں انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں لا کھڑا کردیا ہے جب کہ کئی نامور اداکاروں نے ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن ان دنوں اداکارہ کنگنا رناوت اور نامور ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی کے ساتھ ایک اشتہار میں کام کررہے ہیں جب کہ میگا اسٹار اشتہار کے دوران اداکارہ کی بھرپور صلاحیتوں کے معترف ہوگئے ہیں۔ اداکار امیتابھ بچن نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اداکارہ کنگنا رناوت کو بہترین اور باصلاحیت اداکارہ قراردیا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم’’کٹی بٹی‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔