انڈے نہ دینے پرسرپھرے مالک کی مرغی کو انوکھی سزا

ویب ڈیسک  منگل 4 اگست 2015
مالک نے مرغی کو ایک بورڈ کے ساتھ باندھ دیا جس میں مرغی کو کام چور اور مفت خور قرار دیا گیا تھا۔فوٹو فائل

مالک نے مرغی کو ایک بورڈ کے ساتھ باندھ دیا جس میں مرغی کو کام چور اور مفت خور قرار دیا گیا تھا۔فوٹو فائل

نیو یارک: ویسے مرغی کا کام تو انڈے دینا ہی ہے لیکن بیچاری وہ بھی کبھی کبھی تھک کرآرام کرنے لگے تو اسے بھی اس کا حق ہے لیکن امریکا میں ایک مرغی کے مالک کومرغی کا آرام کرنا پسند نہ آیا اورانڈے نہ دینے پر اسے گھر کے دروازے پر باندھ کر اس کے ساتھ کام چور اور مفت خوری کا بورڈ آویزاں کردیا۔

امریکا میں ایک شخص نے بڑے شوق سے مرغی خریدی کہ وہ خوب انڈے دے گی اور اسے انڈے خریدنے نہیں پڑیں گے لیکن کافی عرصے بعد بھی جب مرغی نے انڈے نہیں دیئے اور بیچارے مالک کو انڈے خریدنے پھر دکان ہی جانا پڑا جس نے اسے سخت غصہ آیا جس پر اس نے مرغی کو شرمندہ کرنے کے لیے بورڈ تیار کیا اوراس پر لکھا ’’میں نے اپنے مالک کو دکان سے انڈے خریدنے پر مجبور کردیا کیونکہ میں کام چوراو مفت خورمرغی ہوں‘‘۔

مالک نے تو اپنا غصہ نکال لیا لیکن وہ بھول گیا کہ بیچاری مرغی تو پڑھ نہیں سکتی اسے کیا خبر کیا ہورہا ہے لیکن دیکھنے والے ضرور مرغی کے بارے میں منفی رائے قائم کر رہے ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔