وزیراعظم نواشریف سے ترک صدر طیب اردوان کی ملاقات

ویب ڈیسک  ہفتہ 1 اگست 2015
منصب صدارت سنبھالنے کے بعد ترک صدر کا پہلا دورہ پاکستان ہے، فوٹو: فائل

منصب صدارت سنبھالنے کے بعد ترک صدر کا پہلا دورہ پاکستان ہے، فوٹو: فائل

 اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی وعالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب ارداوان مختصر دورے پر اسلام آباد پہنچے، وزیراعظم نوازشریف نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا جب کہ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نوازشریف نے ترک صدر سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران ترک صدر نے خطے میں امن کی کوششوں کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے ترک صدر کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا جب کہ طیب اردوان مختصر دورے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے۔

واضح رہے منصب صدارت سنبھالنے کے بعد رجب طیب اردوان کا پہلا دورہ پاکستان ہے

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔