- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
اسپیشل گیمز؛ پاکستانی سائیکلسٹ نے تاریخ رقم کر دی
لاس اینجلس: اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستانی سائیکلسٹ نے تاریخ رقم کردی،6 گولڈز سمیت مجموعی طور پر9 میڈلز جیت لیے، انٹرنیشنل فٹبال میں بھی ملک نے پہلا میڈل سینے پر سجالیا، گرین شرٹس نے نیپان ( جاپان ) کو5-3 سے شکست دیکر کانسی کا تمغہ جیتا۔ سوئمنگ اور بیڈمنٹن میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک دونوں گیمز میں 2 ، 2 طلائی تمغے حاصل کرلیے ہیں۔
ان کھیلوں میں مجموعی تمغوں کی تعداد 26 ہو گئی ہے جن میں سونے کے13 ،چاندی کے8 اور کانسی کے5میڈل شامل ہیں۔ اسٹار سائیکلسٹ توصیف الحسن جنھوں نے 10کلومیٹر ریس میں سونے کا تمغہ جیتا تھا گذشتہ روز5 کلومیٹر ریس میں دوسرا میڈل اپنے نام کیا۔توصیف نے مقررہ فاصلہ 11 منٹ 10سیکنڈ میں طے کیا۔متحدہ عرب امارات کے موسیٰ نے اس ریس میں چاندی اور فلپائن کے کامز نے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔دن کا دوسرا گولڈ میڈل پاکستانی کھلاڑی ام سلمیٰ طیب نے گروپ 5 بیڈمنٹن مقابلوں کے سنگلز ایونٹ میں جیتا۔
انھوں نے مدمقابل فلسطین کی مائدہ کے خلاف اسٹریٹ سیٹ میں21-18 اور21-12 سے فتح حاصل کی، ایتھلیٹ امینہ اشرف نے لانگ جمپ مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور چاندی کا تمغہ جیتا۔نادر حسین نے سو میٹر کی ڈویژن49 دوڑ میں چاندی ، نایاب بی بی نے ڈویژن ون کی 200 میٹردوڑمیں کانسی کا تمغہ پاکستان کے نام کیا ۔فٹبال مقابلوں کے برانز میڈل میچ میں پاکستان نے نیپان (جاپان) کو 3کے مقابلے میں 5 گول سے ہرا دیا۔باسکٹ بال کے روایتی مقابلوں میں پاکستانی ٹیم نے پولینڈ کو شکست دے کر سلور میڈل جیت لیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے میڈلز کی مجموعی تعداد 26 ہو گئی ہے جن میں سونے کے13 چاندی کے8 اور کانسی کے5تمغے شامل ہیں۔ سوئمنگ میں پاکستان نے اب تک سونے کے 2اور چاندی کے 2 میڈلز جیتے ہیں۔ ایتھلیٹکس میں سونے کا ایک ، چاندی کے 3 اور کانسی کے 2 میڈلز حاصل کئے ہیں، بیڈمنٹن میں سونے کے 2 میڈلز پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہے۔
سائیکلنگ میں پاکستانی اسپیشل کھلاڑیوں کی کارکردگی اب تک سب سے شاندار رہی ہے اور مجموعی طور پر پاکستانی سائیکل سواروں نے ان مقابلوں میں سونے کے 6 چاندی کے 2 اور کانسی کا ایک تمغہ جیتا ہے۔ٹیبل ٹینس میں سونے کا ایک اور کانسی کا ایک ، ٹینس میں سونے کا ایک، روایتی باسکٹ بال میں چاندی کا ایک جبکہ فٹبال میں کانسی کا ایک تمغہ پاکستان نے جیتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔