ستمبر میں نیویارک میں نواز مودی ملاقات کا امکان

این این آئی  اتوار 2 اگست 2015
پاکستان اور بھارت کے درمیان ملاقات کی تاریخ کا تعین کرنے کیلئے بات چیت جاری ہے، بھارتی میڈیا رپورٹس۔ فوٹو؛فائل

پاکستان اور بھارت کے درمیان ملاقات کی تاریخ کا تعین کرنے کیلئے بات چیت جاری ہے، بھارتی میڈیا رپورٹس۔ فوٹو؛فائل

نئی دہلی: بھارتی اخبار’’ اکنامک ٹائمز‘‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نیویارک میں ستمبر میں پاکستانی ہم منصب نواز شریف سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

اخبار کے مطابق ستمبر میں دو نوں وزرائے اعظم کے دمیان ملاقات اور باضابطہ مذاکرات کے آغاز کا انحصار قومی سلامتی کے مشیروں ( این ایس اے) کی سطح کے مذاکرات کے ساتھ ساتھ بی ایس ایف اور پاکستان رینجرز کے ڈائریکٹر جنرل کے مابین مذاکرات کی کامیابی پر ہے جن پر اوفا میں مودی اور نواز شریف کے درمیان ملاقات میں اتفاق کیا گیا۔ دریں اثناء پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات رواں ماہ متوقع ہے۔

ملاقات کی تاریخ کا تعین ابھی نہیں کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ملاقات کی تاریخ کا تعین کرنے کیلئے بات چیت جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔