قلات اور ڈیرہ مراد جمالی میں سرچ آپریشن کے دوران متعدد دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

ویب ڈیسک  اتوار 2 اگست 2015
گرفتار شر پسندوں کو نامعلوم جگہ پرمنتقل کردیا گیا جہاں ان سے پوچھ گچھ جاری ہے: فوٹو : فائل

گرفتار شر پسندوں کو نامعلوم جگہ پرمنتقل کردیا گیا جہاں ان سے پوچھ گچھ جاری ہے: فوٹو : فائل

قلات / ڈیرہ مراد جمالی: سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع قلات کی تحصیل منگوچرمیں ایف سی اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار کئے گئے تینوں ملزمان کا تعلق کالعدم تنثیم سے بتایا جاتا ہے۔

ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے گوٹھ فضل محمد میں سبی اسکاؤٹس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان سے 4 ایل ایم جی، ایک آر پی جی سیون، 24 دستی بم، 6 کلاشنکوف، راکٹ لانچر اور اس کے گولوں کے علاوہ بڑی مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا۔ مکان میں موجود شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔