دادومیں رشتے کے تنازع پر2 گروپوں میں تصادم سے 8 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 2 اگست 2015
جاں بحق ہونے والوں میں سے 4 کی شناخت گلاب چانڈیو، رانو خان، عبدالحمید اور رانجھن کے نام سے ہوئی ہے  فوٹو: فائل

جاں بحق ہونے والوں میں سے 4 کی شناخت گلاب چانڈیو، رانو خان، عبدالحمید اور رانجھن کے نام سے ہوئی ہے فوٹو: فائل

دادو: حاصل گوٹھ میں رشتے کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق دادوکے گاؤں حاصل گوٹھ میں چانڈیو برادری کے 2 گروپوں ميں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے ہیں، واقعے کے بعد دونوں فریقین نے مورچے سنبھال لئے ہیں جس کے بعد علاقہ نو گو ایریا بن گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ رشتے کے تنازعے کا شاخسانہ ہے، جاں بحق ہونے والوں میں سے 4 کی شناخت گلاب چانڈیو، رانو خان، عبدالحمید اور رانجھن کے نام سے ہوئی ہے جب کہ ایک کی شناخت نہیں ہوسکی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔