- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
اسلام آباد میں مشکوک گاڑی کی وزیراعظم نواز شریف کی گاڑی کو ٹکرمارنے کی کوشش
اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کے قافلے میں مشتبہ گاڑی گھس آئی جس نے ان کی گاڑی کو ٹکر مارنے کی کوشش کی تاہم وزیراعظم کے قافلے کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم اپنی فیملی کے ہمراہ لاہور سے اسلام آباد بذریعہ روڈ جارہے تھے کہ ان کے قافلے میں اچانک مشتبہ گاڑی گھس آئی جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سفید رنگ کی پراڈو گاڑی نے وزیراعظم کی گاڑی کو پیچھے سے ہٹ کرنے کی کوشش کی جس کے بعد قافلے کی سیکیورٹی پر ماموراہلکاروں نے فوری ایکشن میں آتے ہوئے مشتبہ گاڑی کو قافلے سے الگ کرلیا جب کہ وزیراعظم نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز اور صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ بخیریت وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا قافلہ جوں ہی اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوا تو مشتبہ گاڑی وزیراعظم کے قافلے میں شامل ہوئی جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے مشکوک گاڑی میں سوار شخص کو حراست میں لے لیا جب کہ تسلی بخش جواب نہ دینے پر اسلام آباد پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لیتے ہوئے ڈرائیور کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی ہے جب کہ مشکوک گاڑی کا ڈرائیور تفتیش کے دوران اپنا نام اور گھر کا پتہ درست بتانے میں ناکام ہوا ہے۔
دوسری جانب وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق متعلقہ شخص ایئرفورس کا سابق افسراوراسلام آباد کا رہائشی ہے تاہم ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں حراست میں لئے گئے شخص کے منفی عزائم سامنے نہیں آئے بلکہ وہ غلطی سے وزیراعظم کے قافلے میں گھس گیا تھا۔ وزارت داخلہ نے اس تاثر کی سختی سے تردید کی کہ وزیراعظم کے قافلے پر حملہ ہوا تاہم یہ وضاحت کی کہ گرفتارشخص کی گاڑی کی نمبرپلیٹ جعلی نہیں بلکہ ایکسائزقوانین کے مطابق بنی ہوئی نہیں تھی جسے رہا کردیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔