کراچی میں سفاری پارک کے قریب کار پر فائرنگ کے نتیجے میں وکیل جاں بحق

ویب ڈیسک  پير 3 اگست 2015
فائرنگ میں جاں بحق وکیل کی شناخت اشفاق ایڈوکیٹ کے نام سے ہوئی ہے، پولیس ذرائع  فوٹو: فائل

فائرنگ میں جاں بحق وکیل کی شناخت اشفاق ایڈوکیٹ کے نام سے ہوئی ہے، پولیس ذرائع فوٹو: فائل

کراچی: گلشن اقبال کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک  کے قریب کار پر فائرنگ کے نتیجے میں وکیل اشفاق قائم خانی ایڈوکیٹ جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں سفاری پارک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کار میں سوار وکیل اشفاق قائمخانی ایڈوکیٹ جاں بحق ہوگئے جب کہ ان کے ساتھی رفعت زیدی زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایس پی گلشن اقبال کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم فائرنگ کے نتیجے میں ایڈووکیٹ اشفاق قائم خانی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔