- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
سندھ تاجر اتحاد کا جشن آزادی تک احتجاج نہ کرنیکا فیصلہ
کراچی: سندھ تاجر اتحاد نے جشن آزادی منانے کے لیے سندھ بھر کے تجارتی مراکز اور بازاروں کو قومی پرچم سے آراستہ کرنے اور خصوصی سجاوٹ کی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل احمد پراچہ نے میڈیا کو بتایا کہ یکم اگست کو ہونے والی ہڑتال میں کراچی سمیت سندھ بھر کی تاجر برادری نے ودہولڈنگ ٹیکس کو مسترد کردیا، ظالمانہ ٹیکس کسی صورت نہیں دیں گے تاہم قومی امنگوں کو سامنے رکھتے ہوئے جشن آزادی تک کسی بڑے احتجاج اور مظاہرے سے اجتناب کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ تاجر برادری بھرپور طریقے سے جشن آزادی منانے کی تیاریاں کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری نے ثابت کردیا کہ تاجر برادری آل پاکستان انجمن تاجراں کے جھنڈے تلے ایک ہے۔ ملک بھر میں یکم اگست کی ہڑتال نے ثابت کردیا کہ آل پاکستان انجمن تاجراں تاجروں کی اصل جماعت ہے۔ کراچی اور سندھ میں سندھ تاجر اتحاد نے ہڑتال کی حمایت کی تھی، کراچی کے تمام بڑے بازار اور تجارتی مراکز بند کرکے تاجروں نے سندھ تاجر اتحاد کے موقف کی تائید کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کی مہم کے باوجود ٹیکسوں کے خلاف تاجر اتحاد کے موقف میں کوئی لچک نہیں آئے گی اور جشن آزادی کے بعد ایک بار پھر ملک بھر میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ اس دوران سندھ تاجر اتحاد ملک گیر سطح پر تاجر برادری سے اپنے رابطوں کو مزید مضبوط کریگی تاکہ تاجروں کے درمیان نااتفاقی پھیلانے والی تاجر برادری کی کالی بھیڑوں کے عزائم ناکام بنائے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں اولڈ سٹی ایریا کی تمام مارکیٹیں، جامع کلاتھ کی مارکیٹیں، جوبلی کی تمام مارکیٹیں ایم اے جناح روڈ کی مارکیٹیں، صدر الائنس کی مارکیٹیں، کلفٹن الائنس کی مارکیٹیں، گلشن اقبال ،حسن اسکوائر، ڈیفنس کی مارکیٹیں، لیاقت آباد کی مارکیٹیں، کریم آباد کی مارکیٹیں، فیڈرل بی ایریا کی مارکیٹیں، واٹر پمپ کی مارکیٹیں، حیدری، پاپوش نگر، گلبہار کی مارکیٹیں، لانڈھی، کورنگی، ملیر، کراچی الیکٹرونک ڈیلرز ایسوسی ایشن سندھ تاجر اتحاد کے ساتھ ہیں۔ تاجروں نے سندھ بھر بالخصوص کراچی کی تمام مارکیٹو ں نے کاروبار بند کرکے ثابت کردیا کہ تاجر برادری سندھ تاجر اتحاد کے پلیٹ فارم پر ایک ہیں۔ تاجروں نے نام نہاد تاجر رہنماؤں کو مسترد کردیا ہے۔ میں تمام تاجروں کو مبارکباد پیش کرتاہوں اور تمام سیاسی تنظیموں کا بھی شکر گزار ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔