- قطر نے 12 سال کی فاتح سنگاپورسے دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز چھین لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
ٹیکسٹائل نمو و برآمد میں پاکستان بھارت و بنگلہ دیش سے پیچھے
اسلام آباد: مراعات کی عدم فراہمی کی وجہ سے پاکستان دنیا کا چوتھا بڑا کاٹن کی پیداوار کا ملک ہونے کے باوجود برآمدات اور سرمایہ کاری میں بھارت اور بنگلہ دیش سے پیچھے رہ گیا۔
وزارت ٹیکسٹائل کے اعدادوشمار کے مطابق ٹیکسٹائل سیکٹر ملک کی جی ڈی پی کا 8فیصد ہے۔42 فیصد اربن ایمپلائنمنٹ اور ملک کی 57فیصد برآمدات میں اس کاحصہ ہے لیکن اب پاکستان بھارت اور بنگلہ دیش سے ٹیکسٹائل گروتھ اور برآمدات میں پیچھے رہ گیا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کی گزشتہ 8 سالوں میں ٹیکسٹائل برآمدات 3.6 فیصد رہیں جبکہ انڈیا کی 11.3فیصد اور بنگلہ دیش کی 16.2 فیصد رہی۔ پاکستان کی ویلیو ایڈیشن اشیا ہر ایک ملین بیلز سے 1.7 ارب ڈالر کی ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں بھارت کی ایک ملین بیلز 1.79ارب ڈالر اور بنگلہ دیش کی 6ارب ڈالر مالیت کی ہیں۔اس کی بڑی وجہ یوٹیلٹی بلوں اور کاسٹ آف پروڈکشن میں اضافہ ہے۔
پاکستان میں بجلی ٹیرف 0.15 ڈالر کے ڈبلیو ایچ جبکہ بھارت میں 0.13ڈالر کے ڈبلیو ایچ اور بنگلہ دیش میں بجلی کا ٹیرف 0.09ڈالر کے ڈبلیو ایچ ہے۔ پاکستان میں صنعتوں کیلئے گیس کا ٹیرف 6.27ڈالر ایم ایم بی ٹی یوہے جبکہ انڈیا میں 4.66 ڈالرایم ایم بی ٹی یو اور بنگلہ دیش میں گیس ٹیرف 1.86 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو ہے۔پاکستان میں کارپوریٹ ٹیکس ریٹ34 فیصد ہے جبکہ بھارت 25 فیصد اوربنگلہ دیش میں 27.5فیصد ہے۔ وزارت ٹیکسٹائل کے مطابق پاکستان ریجن میں واحد ملک ہے جہاں ٹیکس پر سبسڈی نہیں دی جارہی ہے انڈیا میں ٹیکسیشن سبسڈی، برآمدات پر زیرو ریٹنگ اورکیپیٹل سپورٹ دی جاتی ہے جبکہ بنگلہ دیش میں بھی اسی طرح کی مراعات دی جا رہی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔