بھومی پڈنیکر نے 4 ماہ میں 21 کلو وزن کم کرلیا

شوبز ڈیسک  پير 3 اگست 2015
بھومیپیڈنیکر نے فلم ’’دم لگا کے ہیشا‘‘ میں اپنے کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق وزن 90کلو تک بڑھایا تھا۔ فوٹو: فائل

بھومیپیڈنیکر نے فلم ’’دم لگا کے ہیشا‘‘ میں اپنے کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق وزن 90کلو تک بڑھایا تھا۔ فوٹو: فائل

ممبئی: دنیا بھر میں پلس سائز ماڈلز کو سرورق کا حصہ بنانے پر زور دیا جا رہا ہے لیکن بھارتی فلم انڈسٹری میں کم وزن کی اداکاراؤں کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے اور بالی ووڈ کی زیادہ تر ہیروئنز ہروقت خود کو اسمارٹ یعنی پتلی رکھنے کی فکر میں پریشان رہتی ہیں۔

حال ہی میں موٹاپے سے پریشان اداکارہ بھومی پڈنیکر جو ’’دم لگا کے ہیشا‘‘ میں مرکزی کردار نبھاچکی ہیں چار ماہ کے قلیل عرصے میں اپنا وزن 21 کلو تک کم کر لیا ہے۔بھومیپیڈنیکر نے فلم ’’دم لگا کے ہیشا‘‘ میں اپنے کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق وزن 90کلو تک بڑھایا تھا۔بھومی کاکہنا ہے کہ اس نے مناسب خوراک کے علاوہ والی بال اور بیڈ منٹن کھیل کر اتنے کم وقت میں اپنا وزن کم کیا ہے۔بھومی نے اپنی نئی تصویریں انسٹا گرام پر بھی شیئر کی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔