ایان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کیلیے انٹیلی جنس ادارے کا متعلقہ حکام کو خط

آئی این پی  پير 3 اگست 2015
مذکورہ انٹیلی جنس ادارہ ایان علی منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات شروع کرر دی جس میں اہم انکشافات بھی متوقع ہے. فوٹو: فائل

مذکورہ انٹیلی جنس ادارہ ایان علی منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات شروع کرر دی جس میں اہم انکشافات بھی متوقع ہے. فوٹو: فائل

لاہور: سپر ماڈل ایان علی کے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کیلیے اہم انٹیلی جنس ادار ے نے بھی متعلقہ حکام کو خط لکھ دیا جبکہ مذکورہ ادارہ ایان علی کیس کے حوالے سے انتہائی اہم معلومات بھی فراہم کریگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں انٹیلی جنس میں منفرد مقام رکھنے والے ایک ادارے نے ایان علی منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے اہم معلومات ملنے کے بعد متعلقہ حکام کو باقاعدہ خط لکھ دیا ہے کہ انہیں بھی اس کیس کی تحقیقات کی اجازت دی جائے اورامکان ہے کہ آئندہ چند روز اس فیصلہ سے اہم فیصلہ ہو جا ئیگا جسکے بعد مذکورہ انٹیلی جنس ادارہ ایان علی منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات شروع کرر دیا گا جس میں اہم انکشافات بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو رواں برس مارچ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے قبضے سے 5 لاکھ امریکی ڈالر بھی برآمد ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔