گورداسپور حملہ آوروں کے دستانے پاکستان میں بنے، بھارت کا نیا شوشہ

آئی این پی  پير 3 اگست 2015
گورداس پور حملے کے بعد سے بھارت بلاجواز پاکستان کے ملوث ہونے کے الزامات لگا رہا ہے۔ فوٹو: فائل

گورداس پور حملے کے بعد سے بھارت بلاجواز پاکستان کے ملوث ہونے کے الزامات لگا رہا ہے۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے گورداسپور حملے سے متعلق نیا شوشہ چھوڑتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سانحہ گورداسپور میں ملوث حملہ آوروں کے دستانے پاکستان میں بنے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خفیہ ایجنسیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سانحہ گورداسپور میں ملوث حملہ آوروں کے دستانے پاکستان میں بنے۔ خفیہ ایجنسیوں نے کہا ہے کہ حملہ آوروں سے جدید امریکی ڈیوائس بھی ملی جو شاید افغانستان سے لی گئیں۔

یاد رہے کہ گورداس پور حملے کے بعد سے بھارت بلاجواز پاکستان کے ملوث ہونے کے الزامات لگا رہا ہے جب کہ بھارتی میڈیا گزشتہ روز اعتراف بھی کر چکی ہے کہ پاکستان کے حملے میں ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔