ٹرینوں کی کارکردگی بہتربنانے کیلیے 20 لوکوموٹو خریدنے کا فیصلہ

سید نوید جمال  پير 3 اگست 2015
لوکو موٹو خریداری کیلیے ٹینڈرز جاری کرنے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ فوٹو: آن لائن/فائل

لوکو موٹو خریداری کیلیے ٹینڈرز جاری کرنے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ فوٹو: آن لائن/فائل

اسلام آباد: پاکستان ریلویز نے ٹرینوں کی کارکردگی بہتر بنانے اورمال برداری کے شعبے کو مزید فروغ دینے کیلیے20 لوکوموٹو خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لوکو موٹو2000 سے 25000 ہارس پاور کے ہونگے، لوکو موٹو خریداری کیلیے ٹینڈرز جاری کرنے پر کام شروع کر دیا گیا ہے، حال ہی میں امریکا کی جنرل الیکٹرک کمپنی سے4500 ہارس پاور کے55 لوکو موٹو خریدنے کا معاہدہ ہوا، وفاقی حکومت نے مالی سال2015-16 میں پاکستان ریلویز کے لیے نئے لوکو موٹو کی خریداری کے لیے ایک ارب روپے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام میں رکھے ہیں، پاکستان ریلویز ذرائع نے بتایا کہ ریلویز حکام نے ریلویز کو منافع بخش ادارہ بنانے، مسافروں کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کرنے اور مال برداری شعبے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے رواں سال75 نئے لوکوموٹو خریدنے کا پروگرام ترتیب دیا ہے، امریکا کی جنرل الیکٹرک کمپنی پانچ لوکو موٹو کی پہلی کھیپ پاکستان کو فراہم کریگی جس کے بعد 2 سال کے دوران مزید50 لوکوموٹو پاکستان کو فراہم کیے جائیں گے، ریلویز نے جنوبی پنجاب میں لگائے جانے والے کوئلے کے پاور پلانٹ کے لیے کوئلہ فراہمی ٹرینوں کے ذریعے کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔