بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے تعلیم پر سرمایہ کاری کی جائے، ملالہ یوسفزئی

این این آئی  پير 3 اگست 2015
وزیراعظم نواز شریف نے بچوں کی تعلیم کے لیے اقدام کی یقین دہانی کرائی ہے۔فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے بچوں کی تعلیم کے لیے اقدام کی یقین دہانی کرائی ہے۔فوٹو: فائل

واشنگٹن: نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ بچوں کی تعلیم کے لئے مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، مستقبل کو محفوظ بنانے کیلیے اسلحہ خریدنے کے بجائے تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جائے۔

اپنے ایک انٹر ویو میں ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے بچوں کی تعلیم کے لئے مزید اقدام اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، سب جانتے ہیں کہ ملک کا بڑا سرمایہ اسلحے کی خریداری پر خرچ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنانا ہے تو تعلیم پر سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔