راولپنڈی سے مردہ جانوروں کا 37 من گوشت برآمد، 2 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک  پير 3 اگست 2015
ملزمان مردہ جانوروں کا گوشت گوجرانوالہ اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ فوٹو: فائل

ملزمان مردہ جانوروں کا گوشت گوجرانوالہ اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی: محکمہ لائیو اسٹاک نے تھانہ نصیر آباد میں کارروائی کرتے ہوئے مردہ جانوروں کا 37 من گوشت برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک نے راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے مردہ جانوروں کا 37 من گوشت گوجرانوالہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ محکمہ لائیو اسٹاک نے گوشت پر کیمیکل چھڑک کر اسے تلف کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حافظ آباد سے بھی مردہ جانوروں کا گوشت فروخت نے والے 2 افراد کو گرفتار کر کے 20 من گوشت برآمد کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔