الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

ویب ڈیسک  پير 3 اگست 2015
الطاف حسین ریاستی اداروں کونشانہ بنارہے ہیں اس لئے انہیں آئین شکنی کی مقررکردہ سزائیں دی جائیں، قرارداد کا متن۔ فوٹو: فائل

الطاف حسین ریاستی اداروں کونشانہ بنارہے ہیں اس لئے انہیں آئین شکنی کی مقررکردہ سزائیں دی جائیں، قرارداد کا متن۔ فوٹو: فائل

لاہور: تحریک انصاف نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے الطاف حسین کے خلاف قراداد جمع کرائی جس کے متن کے مطابق الطاف حسین باقاعدگی سےافواج پاکستان اور ریاستی اداروں کو نشانہ بنارہے ہیں جب کہ وہ اقوام متحدہ، بھارت اور نیٹو سے پاکستانی معاملات میں مداخلت کے لئے درخواست کر رہے ہیں اس لئے انہیں آئین شکنی کی مقرر کردہ سزائیں دی جائیں۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کر کے انہیں پاکستان لایا جائے اور ریاست اور افواج پاکستان کے خلاف بیان بازی بند کرانے کے لئے حکومت سخت ترین کارروائی کرے۔ تحریک انصاف کی جانب سے اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں قیام امن کے لئے پاک فوج اور رینجرز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔