آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی ڈپٹی انڈر سیکرٹری کی ملاقات

ویب ڈیسک  پير 3 اگست 2015
ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ای پی آر۔ فوٹو: آئی ایس پی آر

ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ای پی آر۔ فوٹو: آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکا کے ڈپٹی انڈر سیکرٹری ہیڈی گرانٹ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی ڈپٹی انڈر سیکرٹری ہیڈی گرانٹ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکا کے خصوصی ایلچی برائے پاکستان اور افغانستان ڈین فیلڈ مین نے بھی ملاقات کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔