- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
- کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل
- انوار الحق کاکڑ، ایمل ولی بلوچستان سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب
- جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
فیس بک کا زیادہ استعمال خواتین کیلیے نقصان دہ ہے، تحقیق
نارتھ کیرولینا: سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر خواتین کا زیادہ وقت صرف ہوتا ہے اور عموماً وہ اپنی روز مرہ کے معمولات بھی فیس بک پر اپ ڈیٹ کردیتی ہیں لیکن اب ایک نئے مطالعے سے یہ ثابت ہوا ہے کہ فیس بک پر گھنٹوں دوستوں کی تصاویر دیکھنے والی خواتین نہ صرف ڈپریشن کا شکار ہوسکتی ہیں بلکہ وہ وزن کم کرنے کے غلط طریقوں اور پرخطرناک ڈائٹنگ کی راہ بھی اختیار کرسکتی ہیں۔
امریکا میں نوجوان لڑکیوں پر کیے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر بہت زذیادہ وقت صرف کرنے والی خواتین وزن کم کرنے کے وہ طریقے اختیار کرسکتی ہیں جوان کی صحت کو برباد کرسکتے ہیں اوران عادات میں الٹا سیدھا کھانا اور وزن کم کرنے کی دوائیں استعمال کرنا ہے کیونکہ وہ اپنا موازنہ فیس بک پر موجود ہر دوست کی تصویر سے کرتی ہیں جب کہ فیس بک پر کبھی کبھار آنے والی خواتین دوسروں کے مقابلے میں اپنے وزن سے لاپرواہ ہوتی ہیں اور وزن کم کرنے کے لیے غیرمناسب طریقوں کا سہارا نہیں لیتیں۔
ماہرین نفسیات کے مطابق اگر خواتین فیس بک کو دوسرے سے موازنے کے لیے استعمال کررہی ہیں تو یہ بہت خوفناک عمل ہے فیس بک کو تنہائی دور کرنے اور روابط بڑھانے کے لیے استعمال کرنا چاہیے جب کہ بعض افراد فیس بک پر دوستوں کو اچھی حالت اور پرکشش جسمانی کیفیت دیکھ کر خوش ہوتے ہیں یا خاموش رہتے ہیں اور اس طرح مختلف واقعات کو دیکھ کر ان کے اندر رقابت، اداسی اور حسد پروان چڑھتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔