شوٹنگ پر وقت کی پابندی اکشے سے سیکھی،پریانکا چوپڑا

شوبز ڈیسک  منگل 4 اگست 2015
انجینئر بننا چاہتی تھی  لیکن اداکاری کی طرف آگئی، پریانکا۔ فوٹو:فائل

انجینئر بننا چاہتی تھی لیکن اداکاری کی طرف آگئی، پریانکا۔ فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ شوٹنگ پر وقت کی پابندی کرنا انھوں نے اکشے کمار سے سیکھا۔

یہ بات انھوں نے پریانکا چوپڑا نے مشہور ٹی وی پروگرام ’’دی انوپم کھیرشو میں گفتگوکرتے ہوئے کہی پریانکا چوپڑا نے اپنی زندگی کی باتیں شائقین سے شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بچپن میں وہ دوسروں کی نقل اتارتی تھی ۔

اس لیے لوگ انھیں مٹھو کہہ کر چھیڑتے ۔ پریانکا کے مطابق شوٹنگ پر وقت کی پابندی کرنا انھوں نے اکشے کمار سے سیکھا ۔ وہ بڑی ہوکر انجینئر بننا چاہتی تھیں لیکن اداکاری کی طرف آگئیں ۔ پریانکا کا کہنا تھا کہ اعتراض ، کرش اور برفی ان کی کیرئیر کی بہترین فلمیں ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔