انڈسٹری میں کوئی میرے والد جیسامقام حاصل نہیں کرسکتا، ابھیشک بچن

آن لائن  منگل 4 اگست 2015
کبھی نہیں سوچا کہ انڈسٹری میں ان جیسا مقام حاصل کر سکوں گا، ابھیشک بچن۔ فوٹو: فائل

کبھی نہیں سوچا کہ انڈسٹری میں ان جیسا مقام حاصل کر سکوں گا، ابھیشک بچن۔ فوٹو: فائل

ممبئی:  بالی ووڈ اداکار ابھیشک بچن نے کہا ہے کہ انڈسٹری میں کوئی بھی ان کے والد اور لیجنڈاداکار امیتابھ بچن جیسا مقام حاصل نہیں کر سکتا۔

ابھیشک بچن کا کہنا تھا کہ ان کے والد امیتابھ نے ’’دیوار‘‘، ’’ زنجیر‘‘ ’’شعلے ‘‘ اور ان جیسی متعدد بلاک بسٹر فلمیں کیں اور میں نے کبھی نہیں سوچا کہ انڈسٹری میں ان جیسا مقام حاصل کر سکوں گا۔ انھوں نے کہا کہ صرف وہ ہی نہیں بلکہ کوئی بھی ان جیسا مقام حاصل نہیں کر سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ امیتابھ بچن سوچ کی طرح ہیں جس کی روشنی سے ہم جیسے بہت سارے لوگ مستفید ہو سکتے ہیں انھوں نے کہا کہ عمر کے اس حصے اور انڈسٹری میں موجودہ مقام پر ہونے کے باؤجود امیتابھ اپنے اندر کے ٹیلنٹ کونکھارنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔