امریکی شہری طیارہ پارک کرنے کے لیے گھر لے آیا

نیوز ڈیسک  منگل 4 اگست 2015
ائیرپورٹ پر پارکنگ فیس 150 ڈالر ہےیہ خرچہ میں نہیں اٹھاسکتا لہٰذا جہاز کو گھر لے آیا،شہری:فوٹو : فائل

ائیرپورٹ پر پارکنگ فیس 150 ڈالر ہےیہ خرچہ میں نہیں اٹھاسکتا لہٰذا جہاز کو گھر لے آیا،شہری:فوٹو : فائل

نیویارک: امریکی ریاست نیویارک کے ایک علاقے میں شہریوں کی حیرت کی اس وقت انتہا نہ رہی جب انھوں نے اپنے ہمسائے کے گھر پر قریباً 40 فٹ چوڑا جہاز کھڑادیکھا ۔

لوگوں نے پولیس سے شکایت کی تو معلوم ہوا کہ یہ جہاز 69 سالہ باشندے ہیرالڈ گرئنرکی کا ہے۔ مقامی اخبارات نے ہیرالڈ کا موقف لینا چاہا تو اس نے جواب دیا کہ وہ دل کا مریض ہے اور ڈاکٹروں نے مشورہ دیا ہے کہ وہ جہاز نہ اڑایا کرے ۔ ائیرپورٹ پر پارکنگ فیس 150 ڈالر ہےیہ خرچہ میں نہیں اٹھاسکتا لہٰذا جہاز کو گھر لے آیا۔

اس سے بھی زیادہ مضحکہ خیز وجہ ہیرالڈ نے یہ بتائی کہ اس وقت اس کی طلاق کا مقدمہ چل رہا ہے اور وہ پہلے ہی کافی پریشانی میں ہے اگر دیگر لوگ اسے تنگ نہ کریں تو بہتر ہے۔ تاہم اس کے ہمسایوں نے یہ منطق تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جہاز کے اردگرد کھیلتے بچوں کو چوٹ لگنے کا خطرہ ہے اور علاقے کی خوبصورتی پر بھی اثر پڑتا ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ ہیرالڈ کو قریباً اڑھائی ہزار ڈالر جرمانہ کا سامنا کرنا پڑیگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔